(سٹی42) معروف گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی کے انتقال کی غلط اور جھوٹی خبر ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔جس پر انہوں نے ان کو افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ الحمداللّہ میں آپ سب کی دعاؤں سے بالکل ٹھیک ہوں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میوزک انڈسٹری کے فوک گلوکار عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی کے انتقال کی غلط اور جھوٹی خبر ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، گزشتہ روز گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی زیرِگردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے چاہنے والوں کو پیغام دیتے ہوئے بتاکہ کہ اب دوبارہ سے میرے متعلق کچھ غلط خبریں زیرِ گردش ہیں لیکن الحمداللّہ میں آپ سب کی دعاؤں سے بالکل ٹھیک ہوں۔
عطاءاللّہ خان عیسیٰ خیلوی نے مزید ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں عطاء اللّہ خان عیسیٰ خیلوی تندرست بھی دکھائی دیے۔ویڈیو پیغام میں انہوں نے اپنے مداحوں کو سلام کرتے ان کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ’الحمداللّہ میں بالکل ٹھیک اور خیریت سے ہوں۔‘آپ سب مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا اور اللّہ آپ کا حامی و ناصر ہوں۔
واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں سوشل میڈیا پر معروف گلوکار عطاءاللّہ خان عیسیٰ خیلوی کے انتقال کی افواہیں پھیل رہی تھیں، عطا اللہ عیسی خیلوی کے بیٹے سانول عیسی خیلوی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ بالکل خیر خیریت سے ہیں اور اپنے گاؤں عیسیٰ خیل میں ہیں ۔ انہوں نے عطاءاﷲ عیسی خیلوی کے چاہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ خداراہ ایسی جھوٹی اور غلط خبروں کو پھیلانے سے روکیں پہلے تصدیق کریں پھر کوئی پوسٹ شیئر کریں ۔
سانول نے بتایا کہ اس سے قبل بھی ان کے والد کے انتقا ل کی کسی نے غلط خبر وائرل کی تھی جسے بابا نے معاف کردیا تھا لیکن اب اگر کسی نے ان کے والد کے حوالے سے من گھڑت کوئی خبر منسوب کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کی تو وہ خود اس کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے جس کے لئے انہوں نے سائبر کرائم سیل اور اپنے وکلاءسے بات بھی کر لی ہے ۔