پنجاب میں کورونا مریضوں کا تازہ ڈیٹا جاری

8 Jul, 2020 | 02:06 PM

Shazia Bashir

سٹی 42 (قیصر کھوکھر) محکمہ داخلہ کے مانیٹرنگ سیل نے پنجاب میں کورونا مریضوں کا تازہ ڈیٹا جاری کر دیا۔ پنجاب میں مشتبہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 86 ہزار 113 ہے، جبکہ صوبے میں کنفرم کورونا مریضوں کی تعداد83 ہزار 599 ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ میں قائم کورونا مانیٹرنگ سیل نے پنجاب میں کورونا کے مریضوں کے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں، محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب میں مشتبہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 86 ہزار 113 ہے، جبکہ صوبے میں کنفرم کورونا مریضوں کی تعداد83 ہزار 599 ہوچکی ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 1 ہزار 929 مریضوں کی اموات ہو چکی ہیں جبکہ پنجاب میں 50 ہزار916 مریضوں نےوائرس کو شکست دی ہے۔ محکمہ داخلہ نے شہریوں کو کورونا کے حوالے سے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سےعملدرآمد کی ہدایت کی ہے، جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی دکانوں اور مارکیٹوں کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت کے مزید 7 علاقے سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ 7 علاقوں کو 7 روز کے لیے سیل کیا جائے گا۔ تمام علاقے آج رات 12 بجے سیل کردئیےجائیں گے۔ ٹاؤن شپ اے ٹو بلاک کو سیل کر دیا جائے گا۔ ڈی ایچ اےای ایم ای سوسائٹی پوری سیل ہوگی۔ واپڈا ٹاؤن کا ساراعلاقہ سیل کیا جائے گا۔ جوہر ٹاؤن سی بلاک، چونگی امرسدھو مین بازار سیل ہوگا۔ پنجاب گورنمنٹ سکیم کوآج رات12بجےسیل کیاجائے گا۔ گرین سٹی کو بھی 7 روز کے لیے سیل کر دیا جائے گا۔

ڈی سی لاہور دانش افضال کے مطابق علاقوں میں 877 کورونا مریض رپورٹ ہوئے۔ لاک ڈاؤن ایک ہفتے کا ہوگا۔ علاقے آج رات 12 بجے سیل ہوں گے۔ واضح رہے کہ لاہور میں سمارٹ لاک ڈاؤن کو مد نظر رکھتے ہوئے گزشتہ مہینوں کے دوران بھی کچھ علاقے سیل کیےگئے تھے۔

مزیدخبریں