کوچ مکی آرتھر نے آنکھوں میں سہانے خواب سجا لیے

8 Jul, 2019 | 06:50 PM

Arslan Sheikh

( شہباز علی ) ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باوجود کوچ مکی آرتھر اپنے معاہدے میں توسیع کے لئے کوشاں ہوگئے، ادھر کسینو سکینڈل فیم سابق کپتان معین خان اور ان کے بھائی ندیم خان کو بورڈ میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔

مکی آرتھر نے بطور کوچ اپنے معاہدے میں توسیع کے لئے کوششوں کا آغاز کردیا، اس سلسلے میں مکی آرتھر چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات کے خواہش مند ہیں جبکہ پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے اہم رکن سابق کپتان وسیم اکرم بھی مکی آرتھر کے معاہدے میں توسیع کےلئے سرگرم ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وسیم اکرم مکی آرتھر کے معاہدے میں توسیع کے معاملے پر کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین ایم ڈی وسیم خان سے بھی بات کریں گے۔

دوسری جانب سابق کپتان وسیم اکرم قومی سلیکشن کمیٹی کو تبدیل کرنے کے حق میں ہیں اور اس سلسلے میں کسینو سکینڈل فیم سابق کپتان معین خان اور ان کے بھائی ندیم خان کو بورڈ میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق معین خان اور ان کے بھائی ندیم خان کی ایک سابق کپتان کے ذریعے ایم ڈی وسیم خان سے ملاقات ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں