تحریک انصاف اپنےاتحادیوں کےتحفظات دور کرنے میں ناکام

8 Jul, 2019 | 01:52 PM

M .SAJID .KHAN

(علی اکبر) تحریک انصاف اپنےاتحادیوں کےتحفظات دور نہ کر سکی،حکمران جماعت کی جانب سےاتحادیوں کو بجٹ کے بعد تحفظات دور کرنے کی آس دلاکربجٹ منظور کرایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت کی اتحادی جماعتیں ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق اور اختر مینگل کےتحفظات دور نہ ہو سکے، تحریک انصاف کی جانب سےاپنے اتحادیوں کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ بجٹ منظور ہو نےکے بعد ان کےتمام ترتحفظات دور کر دیئےجائیں گےجو نہ ہو سکے۔

ذرائع کےمطابق تحریک انصاف کی جانب سےمسلم لیگ ن میں فارڈ بلاک بنانےاوران کےاراکین کے ساتھ رابطےکرنے پربھی اتحادیوں کوتحفظات ہیں،اتحادی جماعتوں کا خیال ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سےاپنےاتحادیوں کوکمزورکرنے کے لیے ن لیگ کے ساتھ رابطےکیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہناہےکہ حکمران جماعت کی معاشی پالیسی،ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور صنعت کاروں کے احتجاج پر بھی اتحادیوں کوتحفظات ہیں۔

مزیدخبریں