سٹی42: ایف بی آر کی پھرتیاں دیکھیں, چارماہ قبل جہان فانی سے کوچ کرجانےوالے کلرک کا بھی تبادلہ کردیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں انوکھا تبادلہ ، ایف بی آر نے 4 ماہ 18دن قبل جہان فانی سے کوچ کر جانے والےکلرک کا بھی تبادلہ کردیا۔ کارپوریٹ آر ٹی او کے آپر ڈویژن کلرک اویس اشتیاق بھٹی کا آرٹی او ٹوتبادلہ کیا گیا۔ کلرک اویس اشتیاق ایف بی آر لاہور آفس میں بطورسینئرکلرک کام کرتے تھے۔ ایف بی آر نے تقرروتبادلوں سے قبل ریکارڈ کا معائنہ کرنابھی گوارہ نہ کیا.