(سٹی42) کاروباری دن کا آغاز پرانٹربینک میں ڈالر پچاس پیسے مہنگا ہوگیا، قیمت فروخت 157 روپے تیس پیسے ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری دن کا آغاز پر ڈالر کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی، انٹر بینک میں ڈالر 157 روپے 30 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ، سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان سامنے آیا، کاروباری دن کا آغاز پر انڈیکس 34 ہزار 228 پر پہنچ گیا لیکن پھر مندی کا رجحان پیدا ہو گیا ،100 انڈیکس اس وقت 264 پوائنٹس کی کمی کے بعد 33 ہزار 925 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے۔
ادھر صرافہ بازاروں میں بھی سونےکی قیمت میں 250روپے کا اضافہ ہوگیا،چوبیس قراط سونا کی قیمت 79 ہزار ایک سو پچاس روپے ہوگئی۔