ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹاپے کا شکار نور الحسن انتقال کر گئے

موٹاپے کا شکار نور الحسن انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) موٹاپے کا شکار نور الحسن لاہور کے شالیمار ہسپتال میں انتقال کرگئے،  انتقال کی خبر سنتے ہیں گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق موٹاپے کا شکارنورالحسن زندگی کی بازی لڑتا لڑتا آخر کار بدنظمی اور انتظامیہ کی بے حسی کا شکارہوگیا ، 350کلو وزنی نورالحسن کی10روز قبل کامیاب سرجری ہوئی اور  آئی سی یو میں رکھا گیا تھا جہاں وہ کرانتقال کرگئے ، نورالحسن کوبائیس روز قبل لاہور لایا گیا، شالامار میں خاتون کے انتقال پر لواحقین کا احتجاج نورالحسن کی موت کا باعث بنا،لواحقین کی جانب سےآئی سی یو میں ہونے والی تھوڑ پھوڑ اور ہنگامے کے باعث ڈاکٹرز اور عملہ بھاگ نکلا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ نور الحسن دو گھنٹے تک آئی سی یو میں بے یارومدد گار پڑےرہے،پولیس کےآنےپرمعاملات بحال تو ہوگئے بہت دیر ہوچکی تھی شکارنورالحسن دم توڑ چکے تھے ،  سرجری کے بعد آئی سی یو میں زیر علاج تھے موٹاپےکےشکارنورالحسن کا چند روز قبل آپریشن کیاگیاتھا،نورالحسن کے اہل خانہ نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا ان کا کہناتھا کہ میت آبائی علاقےصادق آباد منتقل کی جائے گی۔

لواحقین نے حکومت سے ایمبولینس کا مطالبہ کیا، دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہناتھا کہ نورالحسن کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی،لواحقین کی توڑ پھوڑ کے باعث ڈاکٹر اور عملہ خوف زدہ ہوکر بھاگ گیا، انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں مریض دو گھنٹے بے یارومددگار پڑے رہے،نورالحسن سمیت ایک اورمریضہ جان کی بازی ہار چکے تھے،آئی سی یومیں ہنگامہ نورالحسن سمیت تین مریضوں کی جان لےگیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer