ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، کوچ اور مینجر سے رپورٹ طلب

8 Jul, 2019 | 12:41 AM

Arslan Sheikh

( شہباز علی ) ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی نے کوچ اور منیجر سے رپورٹ طلب کرلی، ٹیم منیجر اور کوچ 10 سے 12 روز میں اپنی رپورٹ بورڈ حکام کے حوالے کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کوچ اور منیجر ورلڈ کپ حوالے سے اپنی رپورٹ میں میگا ایونٹ کے دوران کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی، کھلاڑیوں کے باہمی روابط اور ڈریسنگ روم کے ماحول کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔ ٹیم منیجر اپنی رپورٹ میں ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں اور کپتان کے درمیان اختلافات کی خبروں کی حقیقت اور دوران ٹورنامنٹ ٹیم سلیکشن کے حوالے سے حقائق سے آگاہ کریں گے۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر آئندہ دس سے 12 روز میں پاکستان پہنچ کر اپنی رپورٹ بورڈ حکام کے حوالے کریں گے جبکہ ورلڈکپ کے بعد انگلینڈ میں ہی رکنے والے ٹیم منیجر طلعت علی بھی اپنی اپنی رپورٹ آئندہ چند روز میں بورڈ حکام کو بھجوادیں گے۔

بورڈ ذرائع کے مطابق کوچ منیجر کی رپورٹس میگا ایونٹ اور تین سال کی کارکردگی کا جائزہ لیتے وقت پی سی بی کرکٹ کمیٹی کو دستیاب ہوں گی اور کمیٹی ان رپورٹس مدد لینے کی مجاز ہوگی۔

مزیدخبریں