پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی الیکشن مہم زورو شور سے جاری

8 Jul, 2018 | 11:02 PM

 سٹی 42: ثمینہ خالدگھرکی نے حلقہ 132 کے علاقہ ہیئر گاؤں، جامن گاؤں، برکی برج، لدھڑ سمیت مختلف علاقوں میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں لوگوں سے ملاقات کی۔جامن شاہ دربار کے گدی نشین پیر شبیر شاہ بخاری نے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کےامیدوار پی پی 164 طاہر مجید میو نے منڈیال میں مرکزی الیکشن دفتر کا افتتاح کردیا۔اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ این اے 132 میں پیپلز پارٹی اور نو از لیگ کا مقابلہ ہے یہاں عمران کی جماعت دم توڑ چکی ہے۔

این اے 135سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری امجد علی جٹ کی انتخابی مہم بھی زور و شور سے جاری ہے جبکہ انہوں نے ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں چودھری صفدر حسین، حاجی نذیر احمد، ملک غلام عباس، حاجی عبدالرشید، نصیر جٹ، محمد امین، محمد یوسف، غلام محمد، بلال جٹ سمیت دیگر سے ملاقات کی۔

یہ خبربھی ضرور پڑھیں:بلاول بھٹو، آصف زرداری کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد
گلبرگ ہالی روڈ پر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما حافظ غلام محی الدین کی رہائشگاہ پر تنظیمی اجلاس ہوا جس میں حافظ غلام محی الدین کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے جس نے غریبوں کے لئے جانیں دی۔ میاں محمد اسلم کا کہنا تھا کہ پی پی 159 سے فتح حاصل کر کے علاقے کے مسائل حل کریں گے۔

مزیدخبریں