ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے روڈ میپ برائے سال19-2018تیار کر لیا گیا

8 Jul, 2018 | 07:59 PM

عطاءسبحانی

رضوان نقوی: ایف بی آر کے بی ٹی بی زون نے ٹیکس دائرہ کار بڑھانے کے لئے روڈ میپ برائے سال 19-2018تیار کرلیا۔ ایف بی آر کا بی ٹی بی زون 5بڑے کاروباری شعبوں کی مانیٹرنگ کرے گا۔

رواں مالی سال کے دوران ایف بی آر کا بی ٹی بی زون 5بڑے کاروباری شعبوں کی مانیٹرنگ کرے گا۔ براڈننگ آف ٹیکس بیس زون ریئل اسٹیٹ کے شعبہ میں غیر رجسٹرڈ بلڈرز، ڈویلپرز، مارکیٹنگ کمپنیوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے کارروائیاں کرے گا۔

بی ٹی بی زون نے غیر رجسرڈ پرائیویٹ ہسپتالوں، میڈیکل لیبز، فارمیسیز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح کھانے پینے کے غیر رجسٹرڈ مراکز، بیکریز اور شادی ہالوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے بھی مؤثر کارروائیاں کی جائیں گی۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:شہباز شریف کی پھرتیاں، ایک روز قبل ہی نیب میں پیش ہوگئے

بی ٹی بی زون نے انٹرٹینمنٹ کے شعبہ میں شوبز ستاروں، سپورٹس،ایوینٹ مینجمنٹ کمپنیوں،ڈرامہ فلم اور تھیٹر کی مانیٹرنگ کو بھی روڈ میپ میں شامل کرلیا ہے۔ اسی طرح نجی تعلیمی اداروں، انٹرنیشنل یونیورسٹیز سے الحاق شدہ اداروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق براڈننگ آف ٹیکس بیس زون کی کارروائیوں سے محصولات میں اربوں روپے کا اضافہ ہوگا۔

مزیدخبریں