معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی دوسری برسی پر قرآن خوانی

8 Jul, 2018 | 06:31 PM

عطاءسبحانی

سیرت نقوی:معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی دوسری برسی پر گلبرگ بلقیس ایدھی ہوم میں قرآن خوانی کروائی گئی۔ انسانیت کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والےبابائے عبدالستار ایدھی کو آج ہم سے بچھڑے دو سال بیت گئے۔

قرآن خوانی کے بعد عبدالستار ایدھی کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ اس موقع پر بلقیس ایدھی ہوم کے انچارج ضمیر احمد نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کی۔ ان کی وفات کے بعد ان کے بیٹے فیصل ایدھی اور ان کی زوجہ بلقیس ایدھی نے لوگوں کی خدمت کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے۔

بابائے عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928ء میں بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے تھے۔ 11برس کی عمر میں ہی انہوں نے اپنی ماں کی دیکھ بھال کا کام سنبھا لیا تھا۔ جوکہ ذیابیطس مریض میں مبتلا تھی۔ انہوں نے صرف 5 ہزار روپے سے اپنے پہلے فلاحی مرکز ایدھی فاؤنڈیشن کی بنیاد ڈالی تھی۔

1973 ء میں جب کراچی شہر میں ایک پرانی رہائشی عمارت زمین بوس ہوئی تو ایدھی ایمبولینسیں اور ان کے رضا کار مدد کے لیے سب سے پہلے پہنچے۔لاوارث بچوں کے سر پر دستِ شفقت رکھا اور بے سہارا خواتین اور بزرگوں کے لیے مراکز قائم کیے۔ تقریباﹰ ایک لاکھ بے گور کفن لاوارث لاشوں کی صرف کراچی میں عزت و احترام کے ساتھ تدفین کی۔

مزیدخبریں