تحریک انصاف کے انتخابی دفتر پر فائرنگ، 2 افراد زخمی

8 Jul, 2018 | 03:08 PM

(سٹی 42) وحدت کالونی میں پی ٹی آئی کے انتخابی دفتر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

خبر پڑھیں۔۔۔مہنگائی کے مارے عوام کیلئے خوشخبری، پٹرول سستا ہوگیا

تفصیلات کے مطابق عاشق آباد چوک کے قریب پی ٹی آئی کے دفتر میں کارکنان الیکشن کے حوالے سے تیاریوں میں مصروف تھے کہ وہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی سےمتعلق بڑی خبر آگئی

پولیس کا کہنا تھاکہ زخمیوں میں علیم شاہ اور ثاقب شاہ شامل ہیں۔، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ حلقے میں (ن) لیگ کے توصیف شاہ اور پی ٹی آئی کے میاں محمود الرشید مدمقابل ہیں۔

مزیدخبریں