(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت نے ڈی جی پی ایچ اے، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن سمیت متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مظہر نیاز رانا کو فوری طور پر ڈی جی اینٹی کرپشن، پرویز احمد خان کو چیئرمین وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم، شاہد حسین کو ایم ڈی پیپرا، ڈاکٹر محمد اجمل کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی، طاہر خورشید کو ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹری، نبیل جاوید کو ممبر بورڈ آف ریونیو، محمود حسن کو سپیشل سیکرٹری محکمہ ہائوسنگ، محمد امیر خٹک کو ممبر پی اینڈ ڈی، ملک مختار احمد کو سپیشل سیکرٹری محکمہ بلدیات تعینات کردیا گیا۔
اسی طرح شاہد نصر راجہ کو ممبر انکوائریز محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی ،ڈی جی وائلڈ لائف خالد ایاز کو او ایس ڈی، راشد کمال الرحمن کو ڈی جی وائلڈ لائف، ایم ڈی ٹی ڈی سی پی عامر علی ملک کو او ایس ڈی، ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل احمد کو ایم ڈی ٹی ڈی سی پی، احسان بھٹہ کو سپیشل سیکرٹری ایگریکلچرل مارکیٹنگ، فیصل ظہور کو ڈی جی ایم ڈی اے، ظہیر احمد بابر کو ڈی جی لائبریریز سے تبدیل کرکے رائے منظور حسین ناصر کو ڈی جی لائبریریز، محمد جنید ابراہیم کو سیکرٹری بورڈ آف ریونیو، سیدہ ملایکہ کو ڈی جی ای پی اے ،محمد مالک بھلہ کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرتعینات کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق محسن عباس شاکر کو سیکرٹری ٹیکسٹ بک بورڈ، جہانگیر احمد کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، عبدالشکور کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن، اسلم حیات سیال کو چیف سیٹیلمنٹ کمشنر بورڈ آف ریونیو، غلام رسول بھٹی کو ڈی سی ریونیو بہاولنگر، قدیر احمد باجوہ کو اے ڈی سی جی چکوال، علی ارشد کو اے ڈی سی فنانس پاکپتن، امجد علی کو اے ڈی سی فنانس ننکانہ، ضمیر حسین کو اے ڈی سی فنانس ٹوبہ ٹیک سنگھ، احمد جاوید کو اے ڈی سی جی چکوال سے فوری طور پر او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔