اسرار خان : موج دریا روڈ پرواقع بوائزہاسٹل میں آگ لگ گئی ۔
آگ 9 منزلہ عمارت کی دوسری منزل پر لگی، جس پر قابو پا لیا گیا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے آتشزدگی کے وقت ہاسٹل میں درجنوں افراد موجود تھے،تمام افراد کو بحفاظت عمارت سے نکال لیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ آگ بظاہر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جس کی تفتیش جاری ہے ۔