موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان

8 Jan, 2025 | 11:41 PM

سٹی 42: محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح، رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

 رپورٹ کے مطابق صبح یا رات کے اوقات میں شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی سے شدید جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور بالائی پنجاب کے بعض علاقوں میں کہرا پڑنے کی توقع ہے۔

بعد از دوپہر ملک کے بیشتر جنوبی اور وسطی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا، مشرقی پنجاب میں دُھند چھائی رہی۔

 رپورٹ کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 13، استور منفی 11، کالام منفی 9، گوپس منفی 8، قلات ، سکردو منفی 7، کوئٹہ منفی 6، ہنزہ منفی 5، دروش، چترال، گلگت اور پاراچنار میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں