ویب ڈیسک : نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کبھی کینڈا کو امریکہ میں شامل کرنے کی حماقت بھری پوسٹ کررہے ہیں تو کبھی اپنے ہی حمایتی ملک اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر تنقید پر مبنی ویڈیو شیئر کر رہے ہیں ۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر جیفری ساکس کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سابق امریکی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ اسرائیلی وزیر اعظم پر بھی تنقید کررے ہیں۔
ویڈیو میں جیفری سیکس نے کہا کہ روس کے شام میں مداخلت کرنے سے 4 سال قبل اوباما حکومت نے سی آئی اے کو بشار الاسد کا تختہ الٹنے کا حکم دیا تھا۔
جیفری سیکس نے اسی ویڈیو میں کہا کہ امریکا کی عراق جنگ کے پیچھے دراصل موجودہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا ہاتھ تھا۔انہوں نے کہا کہ 1995 سے نیتن یاہو کا یہ خیال رہا ہے کہ حماس اور حزب اللہ سے چھٹکارا پانے کا واحد حل یہی ہے کہ ان کی حمایت کرنے والی حکومتوں کا تختہ الٹ دیا جائے اور یہ حکومتیں عراق، شام اور ایران کی حکومتیں تھیں۔جیفری ساکس نے کہا نیتن یاہو آج تک امریکا کو ایران سے لڑانے کی کوشش کررہے ہیں۔
جیفری ساکس نے نیتن یاہو کے بارے میں تلخ جملوں کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امریکا کو کبھی نہ ختم ہونے والی جنگوں میں پھنسایا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق جیفری ساکس خود بھی ایک یہودی ہیں جو عوامی فورمز پر اسرائیل کی مخالفت کے حوالے سے جانے جاتے ہیں، یاد رہے ان کی یہ ویڈیو گزشتہ سال کی ہے۔