ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے 4 برس بعد پیرس کے لیے اڑان بھرے گی ،تمام ٹکٹیں فروخت

پی آئی اے 4 برس بعد پیرس کے لیے اڑان بھرے گی ،تمام ٹکٹیں فروخت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان : پی آئی اے4 برس بعد پیرس کے لیے پرواز بھرے گی ۔  مسافروں  نے  شاندار رد عمل دیا۔10جنوری کو اسلام آباد سے پیرس اڑان بھرنے والی پرواز کے تمام اکانومی ٹکٹس فروخت ہوگئیں۔ پہلی پرواز سے پی ائی اے کو گیارہ کروڑ روپے سے زائد کا ریونیو حاصل ہوگا۔ 
چار سال کے انتظار کے بعد پی آئی اے کی پرواز کی پہلی پرواز پر عوام کا زبردست رسپانس دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ 10 جنوری کو اسلام اباد سے پیرس جانے اور پیرس سےآنے والی پرواز کی تمام سیٹیں فروخت ہوگئی ہیں،
اسلام آباد سے پیرس جانے اورآنے والی پرواز کی اکنامی کی کلاس کی تمام نشستیں فروخت ہوگئی ہیں،پہلی پرواز سے پی ائی اے کو گیارہ کروڑ روپے سے زائد کا ریونیو حاصل ہوگا
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز میں مجموعی طور پر 323 مسافروں کی گنجائش ہے ۔پہلی پرواز میں ایگزیکٹو اکنامی کی صرف گیارہ نشستیں باقی ہیں ۔اگلے ہفتے والی پروازوں کی بھی تقریبا 85 فیصد سیٹیں فروخت ہوگئی ہیں ۔صرف ایگزیکٹو اکنامی کی کچھ نشتیں باقی ہیں ۔یورپ سے پاکستان براہ راست پروازوں کی بہت ڈیمانڈ تھی ۔