پنجاب حکومت کا پہلا سرکاری ای کامرس پلیٹ فارم  قائم کرنے کا فیصلہ 

8 Jan, 2025 | 10:07 PM

راو دلشاد :پنجاب حکومت   نے  سرکاری سطح پر پہلا ای کامرس پلیٹ فارم قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
چائینیز شہر چینگ ڈو کی حکومت نے ای کامرس پلیٹ فارم کے قیام پر آمادگی ظاہر کردی،چائینیز کمپنی نوجوانوں کو آن لائن ورلڈ وائڈ ٹریڈنگ کے لئے ٹریننگ بھی دے گی،سمارٹ کنٹرو ل روم، سمارٹ ٹریفک کنٹرول، سمارٹ ٹرانسپورٹ ، سمارٹ سینی ٹیشن سنٹر قائم ہوگا،چائینہ کے اشتراک سے لاہور میں سنٹرز کا قیام عمل میں لایاجائے گانوازشریف آئی ٹی سٹی میں چینی کمپنی نے کمپیوٹنگ سنٹر کے قیام پر بھی آمادگی کا اظہار کردی
لاہور میں آئی ٹی سٹی میں ڈیٹا اورکلاؤڈ سنٹر قائم کیا جائے گا،حکومت پنجاب ڈیٹا اور کلاؤڈ سنٹر قائم کرنے کیلئے اراضی اور بلڈنگ فراہم کرے گی،فیز ٹو میں نوجوانوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے متعارف کرانے کیلئے اے آئی انڈسٹری سنٹر بھی قائم ہوگا،چینی حکومت پنجاب میں پلیٹ فارم سروس کیپسٹی بلڈنگ کیلئے بھی معاونت کرے گی،فیز تھری میں انڈسٹریز کے قیام کے لئے لوکل انوسٹمنٹ میں معاونت کی جائے گی،پاکستانی نوجوانوں کوٹیکنالوجی کے جدید تقاضوں سے متعارف کرانے کیلئے بھی اشتراک کار کیا جائے گا

مزیدخبریں