ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب جانے والوں کے لیے اہم ہدایات سامنے آگئیں 

سعودی عرب جانے والوں کے لیے اہم ہدایات سامنے آگئیں 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد :سعودی عرب ایوی ایشن اتھارٹی گاکا  نے  فضائی مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کردیں ۔
سعودیہ داخلے کے وقت مسافروں کیلئے پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ ہمراہ رکھنا لازم قرار دے دیا۔ مسافر کے پاس کم از کم چار ہفتے قبل کا پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ موجودہونا ضروری ہے،فضائی مسافروں کا6ماہ سے زائد پرانا ویکسین سرٹیفکیٹ قابل قبول نہیں ہو گا،سعودی عرب ایوی ایشن اتھارٹی گاکا نے تمام ائیرلائنز کو بذریعہ نوٹم آگاہ کردیا۔
ائیرلائنز کو پولیو سرٹیفکیٹ کے حامل مسافروں اور زائرین کو سعودیہ لانے کی ہدایات کردی گئی ۔ پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والی ایئرلائنز کو جرمانہ اور قانونی کارروائی کی ہدایات کی گئی ۔