ادویات کی مصنوعی قلت کسی صورت برداشت نہیں ؛ خواجہ عمران نذیر

8 Jan, 2025 | 05:15 PM

زاہد چوہدری : صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ہوا۔ خواجہ عمران نذیر نے ادویات کی مصنوعی  قلت   پر برہم ہوتے ہوئے کہا کہ مصنوعی قلت برداشت نہیں کریں گے 
ڈی جی ہیلتھ سروسز آفس میں منعقدہ اجلاس میں 59 ریگولر کیسز، زیر التوا کیسز کا جائزہ لیا گیا،صوبائی وزیر صحت  خواجہ عمران نذیر    نے کہا معیاری ادویات کی فراہمی وزیراعلی کا ویژن ہے، کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، صوبہ بھر میں ادویات کی مصنوعی قلت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،گڈز مینو فیکچرنگ پریکٹس کے تحت تمام فارما انڈسٹریل یونٹس اپنی انسپکشن کرانے کے پابند ہیں، 20انڈسٹریل یونٹس جان بوجھ کر انسپکشن نہیں کرا رہے، یونٹس بند کر رکھے ہیں، مارکیٹ میں ادویات کی ٹریک اینڈ ٹریسنگ سسٹم کا نیا رجیم متعارف کرایا گیا ، مارکیٹوں، ہسپتالوں میں معیاری ادویات کی دستیابی ساڑھے 12 کروڑ عوام کا بنیادی حق ہے، 
مارکیٹ میں وافر مقدار میں ادویات کا سٹاک یقینی بنایا جائے، 

مزیدخبریں