ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں کے لیے 88 ارب کےمیگا ترقیاتی منصوبے منظور

 لاہوریوں کے لیے 88 ارب کےمیگا ترقیاتی منصوبے منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب :راوی کنارے نئے جدید شہر کے حوالے سے بڑے فیصلے کرلیے گئے ۔ روڈا بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 88 ارب کےمیگا ترقیاتی منصوبے منظور کرلئے، راوی سٹی  کا نیا نام بھی جنوری کے آخر میں سامنے آئے گا
فیز ون میں ریورٹریننگ ورکس ، 2نئے بیراج بنانے کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ، ایم ٹو موٹر وے پر راوی شہر کو اپرووچ دینے کیلئے نیا ٹول پلازہ انٹرچینج بنانے کی  بھی منظوری دے دی ۔ رنگ روڈ چہار باغ سے سفائر بے تک دس کلومیٹر روڈ بنانے کی منظوری ،راوی شہر میں کمرشل ٹریفک کیلئے گرین ویژن کے الیکٹرک وہیکلز چلانے کی منظوری دے دی 

راوی شہر میں بسیں رکشے ویگن اور لوڈنگ ٹرانسپورٹ صرف الیکٹرک ہوں گی،راوی کنارے نئے شہر کا نیا نام رکھنے کی بھی اصولی منظوری دے دی،نئے نام کا اعلان اور افتتاح وزیراعلی مریم نواز شریف کےہاتھوں کرایا جائے گا
سی ای او سی بی ڈی اور روڈا عمران امین نے بورڈ میں تمام ایجنڈے پیش کئے،سی ای او عمران امین نے بورڈ میں ادارے کی کارکردگی بھی پیش کی،عمران امین کا کہنا تھا کہ روڈا واحد اتھارٹی ہے جس نے ماسٹر پلان پیش کیا اور منظور کرایا ،روڈا نے سرکار سے کوئی فنڈ نہیں لیا بلکہ 20ارب کمایا ،روڈا پہلا ادارہ ہے جس نے سکیورٹی فیچرڈ پیپرز متعارف کروائے ،راوی سٹی کا نیا نام جنوری کے آخر میں منظر عام پر لایا جائے گا ،