ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری، پاکستانی کونسا کھلاڑی کس نمبر پر؟

آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری، پاکستانی کونسا کھلاڑی کس نمبر پر؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد:ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں بابرعظم کی پہلی پوزیشن برقرار، روہت شرما کی دوسری اور شبمن گل کی تیسری پوزیشن، فخرزمان کی ایک درجہ تنزلی، 18 ویں نمبر پر چلے گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ جاری کردی، ون ڈے باؤلرز رینکنگ میں راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار، کلدیپ یادیو کی دوسری اور شاہین آفریدی کی تیسری پوزیشن،جسپریت بمرا ایک درجہ بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے،ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں محمد نبی کی پہلی پوزیشن برقرارہے۔
ٹی 20بیٹرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار،بابر اعظم ایک درجہ بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے،فل سالٹ کی دوسری، تلک ورما کی تیسری پوزیشن پر آگئے۔
ٹی 20باؤلرز رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کی پہلی پوزیشن برقرار،عادل رشید کی دوسری اور وانندو ہسارانگا کی تیسری پوزیشن پر ہیں۔
ٹاپ ٹین باؤلرز میں پاکستان کاکوئی باؤلر بھی شامل نہیں، ٹی 20آل راؤنڈر میں ہاردک پانڈیا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔