ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اسکالرشپ کیلئے کسی سے نہیں پوچھا گیا کس جماعت سے تعلق ہے،میرے لئے تمام بیٹے ، بیٹیاں برابر ہیں۔
سرگودھا یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے،کوئی بھی وسائل کی کمی کے باعث تعلیم سے محروم نہیں رہے گا، اسکالرشپ کو 50 ہزار طلبا تک بڑھائیں گے،جو اسکالرشپ دے رہی ہوں وہ آپکا پیسہ ہے،چائنہ میں 5ویں کلاس کے بچے آرٹیفیشل انٹیلی جنس پڑھ رہےہیں،اسکالرشپ نے امیر اور غریب کی تفریق کو ختم کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزید کہا کہ جنوری کو طلبا کے مسائل سننے کیلئے مختص کیا، دفتر نہیں جارہی، طلبا کیلئے جنوری اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ کیلئے مختص کیا،لیپ ٹاپس آچکے ہیں، جلد خود طلباکو دونگی۔