ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یورپی سیاحوں کو لے کر جانیوالا طیارہ سمندر میں گر گیا، 3 افراد ہلاک

یورپی سیاحوں کو لے کر جانیوالا طیارہ سمندر میں گر گیا، 3 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یورپی سیاحوں کو لے کر جانے والا ایک چھوٹا طیارہ مغربی آسٹریلیا کے قریب سمندر میں گر گیا جس میں سوار تین افراد ہلاک ہو گئے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ منگل کی شام اس وقت گر کر تباہ ہو گیا جب وہ آسٹریلیا کے روٹنسٹ جزیرے سے نکل رہا تھا جو کہ ایک مشہور سیاحتی مقام ہے۔

 حادثے کے بعد سرچ ٹیموں نے طیارے کے ملبے کو پانی سے باہر نکالا۔ حادثے میں 3 افراد کی موت کی تصدیق جبکہ 4 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے ، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو پرتھ کے اسپتال لے جایا گیا۔

 حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں سوئٹزرلینڈ کی 65 سالہ خاتون، ڈنمارک سے تعلق رکھنے والا 60 سالہ شخص اور مقامی علاقے سے تعلق رکھنے والا 34 سالہ پائلٹ شامل ہے۔

 حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔