ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ندا یاسر نے نیلم منیر کے شوہر کی اصل شہریت کا راز فاش کردیا

ندا یاسر نے نیلم منیر کے شوہر کی اصل شہریت کا راز فاش کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستانی  نامور میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے شوہر کی اصل شہریت کا راز فاش کردیا۔

نیلم منیر کی شادی سے متعلق اب تک یہی اطلاعات تھیں کہ انہوں نے کسی عربی شخص کو اپنا ہمفسر منتخب کیا ہے جس کا نام محمد راشد ہے۔حالانکہ نیلم منیر گزشتہ برس ماہ دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں لیکن سال نو پر اداکارہ کا ویڈنگ شوٹ منظر عام پر آنا اور ان کے دولہا کا فیس ریویل ہونا کئی لوگوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کرگیا۔ کسی نے دولہا کے آمدنی سے متعلق قیاس آرائیاں کرنا شروع کردیں تو کوئی یہ جاننے کی جستجو کرتا نظر آیا کہ آخر اتنی بڑی اسٹار ہونے کے باوجود نیلم نے اپنی شادی کو پہلے راز کیوں رکھا اور پھر بعد میں ان کا شوٹس منظر عام پر آنا کس جانب اشارہ ہے۔

ابھی ان  سوالات کے جوابات ملنا باقی تھے کہ میزبان ندا یاسر نے اپنے لائیو شو میں نیلم منیر کو ان کی شادی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے شوہر سے متعلق اہم معلومات فراہم کردیں۔

ندا یاسر  نے نیلم منیر کو ان کی شادی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ،’میں ہماری مشہور اور خوبصورت اداکارہ نیلم منیر کو ان کی شادی پر مبارکباد دینا چاہتی ہوں۔ نیلم میرے دل کے بہت قریب ہیں کیونکہ انہوں نے میرے اور میرے شوہر کے ساتھ کافی کام کیا ہے۔’

ندا یاسر نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے مزید کہا کہ،’ بہت سے لوگ ان کے شوہر کی شہریت کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے ہیں، یہ سوچ کر کہ وہ عربی ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ ان کا تعلق پنجاب، پاکستان سے ہے اور وہ دبئی میں مقیم ہیں لیکن  ہم ان دونوں کے لیے خوشیوں بھری زندگی کی دعا کرتے ہیں’۔