ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف میزبان و یوٹیوبر کا نیلم منیر کی شادی کےبارے کیا گیا دعویٰ درست

معروف میزبان و یوٹیوبر کا نیلم منیر کی شادی کےبارے کیا گیا دعویٰ درست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اداکارہ نیلم منیر خان کی دعائے خیر کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہونے کے بعد  میزبان و صحافی،یویٹوبر کا اداکارہ کی شادی کی تاریخ سے متعلق دعویٰ درست ثابت ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق اداکارہ نیلم منیر کی شادی کے فوٹو شوٹ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین اس تجسس میں گرفتار تھے کہ نیلم منیر کے جیون ساتھی آخر ہیں کون؟ ان کا نام کیا ہے؟ اور وہ کیا کرتے ہیں؟

  یو ٹیوبر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے اداکارہ کے شوہر کی مکمل کُنڈلی مداحوں سے شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ نیلم منیر نے لو میریج کرتے ہوئے ایک عربی شخص کو اپنا ہمسفر منتخب کیا ہے جن کا نام ‘محمد راشد‘ ہے۔

  یو ٹیوبر  کی جانب سے محمد راشد کی جانب سے کیے جانے والے پہلے دعوے کی تصدیق اداکارہ کے شوہر کے انسٹاگرام ہینڈل سے ہوئی جس میں ان کا نام ‘محمد راشد‘ ہی تھا۔

میزبان نے دوسرا دعوٰی یہ کیا کہ اداکارہ نیلم منیر کی شادی جنوری 2025  کے بجائے دسمبر 2024 میں طے پائی تھی تاہم اداکارہ نے اپنی شادی کو خفیہ رکھتے ہوئے اس کا باقاعدہ اعلان جنوری میں کیا۔

 ان دعوؤں کی تصدیق حال ہی میں اداکارہ نیلم منیر کے دعائے خیر لُک کی تصاویر جاری ہونے کے بعد معروف بیوٹی پارلر ‘رابعہ انعم سلون‘ کی ایک انسٹاگرام رِیل سے ہوئی،30 نومبر 2024 میں رابعہ انعم سلون کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ‘دعائے خیر‘ رِیل پوسٹ اپلوڈ کی گئی جوکہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر  وائرل ہوگئی۔

 انسٹاگرام پر جاری رِیل میں سلون کی جانب سے دلہن کا چہرہ مکمل طور پو پوشیدہ رکھا گیا ہے۔