جمعیت  علما اسلام نے خیبر پختونخوا میں خواتین کو بھی کتاب کے نشان پر الیکشن لڑنے کے لئے میدان میں اتار دیا

8 Jan, 2024 | 11:30 PM

Read more!

عثمان خان: جمعیت علمائے اسلام نے خیبرپختونخوا میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر ٹکٹ جاری کردیئے.جمعیت نے حیران کر دینے والا اقدام کرتے ہوئے کئی خواتین کو بھی جنرل نشستوں پر ٹکٹ دے کر الیکشن کے میدان میں اتار دیا۔
جمعیت علما اسلام کی جانب سے جاری کی گئی ٹکٹوں کی معلومات کے مطابق مولانا فضل الرحمان  اور ان کے دو بیٹے قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر الیکشن لڑیں گے، مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان سے، اسعد محمود این اے 43 ٹانک سے اوراسجد محمود کو این اے 41 لکی مروت سے  جمعیت کے امیدوار ہوں گے۔ 

کتاب کے نشان پر الیکشن لڑنے والی خواتین کا تعلق خیبر پختونخواہ کی ہزارہ بیلٹ سے ہے جہاں خواتین کو سماجی زندگی میں پختون آبادی والے علاقوں سے کہیں زیادہ آزادی حاصل ہے۔ جمعیت کی جانب سے پی کے 36مانسہرہ سے صائمہ بی بی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے،پی کے 43 ایبٹ آباد  سے خاتون امیدوار بصیرت ارباب عباسی اور پی کے 44 سے عائشہ حمید اللہ کتاب کے نشان پر الیکشن لڑیں گی۔  پی کے 48 ہری پور سے رقیہ بی بی کو جے یو آئی کا ٹکٹ جاری کردیاگیا،
سابق ڈپٹی سپیکر زاہددرانی این اے 39بنوں سے، شاہ عبدالعزیز کرک سے، مولانا عبید اللہہنگو سے ، گوربنگش  کوہاٹ سے جمعیت کےامیدوار ہونگے ، پرویزخان خٹک نوشہرہ سے، مولانا گوہر شاہ اور مفتی گوہر علی امیدوار چارسدہ سے جمعیت کے امیدوار ہوں گے ،اعظم خان، قاری نیاز علی اور کلیم اللہ مردان سے جمعیت کےامیدوار ہونگے ۔

پشاور سے نور عالم خان ، عرفان اللہ شاہ ، ناصر خان ، سعیدجان اور حسین احمد ،صوابی سے مولانا فضل علی اور عبدالرحیم ،ہری پورسے محمد ایوب ،ایبٹ آباد سے عدنان اور احمد نصیر ج کتاب کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔
 مانسہرہ سے کفایت اللہ اور سردار وقار الملک ، بٹگرام سے قاری یوسف ، بونیر سے ولی الرحمان اور ملاکنڈ سے مفتی کفایت اللہ، دیر لوئر سے محمد شیر اور سراج الدین، دیر بالا سے محمد نبی شاہ،سوات سے عبد الغفور ، قیصر خان اور رحیم اللہ کو جمعیت کا ٹکٹ دیا گیا۔ کوہستان، چترال اور شانگلہ سے کسی امیدوارکا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
اکرم خان درانی پختونخواہ اسمبلی کی بنوں سے دو نشستوں پر امیدوار ہیں،بنوں سے ہی عدنان خان اور شیراعظم وزیر کو بھی صوبائی نشستوں کا ٹکٹ دیا گیا،کرک سے میاں نثار اور عماد اعظم، صوابی سے نورالاسلام اور غفور جدون،مردان سے حافظ اختر علی ، عدنان خان عبید اللہ کو ٹکٹ دیئے گئے۔
چارسدہ سے ارشد عبداللہ ، الٰہی جان اور محمد احمد ، پی کے 79 سےمولانا عطاالحق درویش امیدوار نامزد ہوئے ہیں،مولانا امان اللہ حقانی پی کے 80 ،ارباب فاروق ، صدیق پراچہ اور عمر خان بھی پشاورسے جے یو آئی کے امیدوار ہیں۔

جمعیت علما اسلام نے نوشہرہ سے سابق وزیر داخلہ پرویز خٹک کے بھائی اور بھتیجے کو جے یو آئی کا ٹکٹ جاری کیا ،لیاقت خان پی کے 87، احد خٹک پی کے 88 سےکتاب کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔

 لکی مروت سے منور خان اور ٹانک سے محمود احمد ،چترال سے مولانا ہدایت الرحمان، سوات سے بخت زادہ، سید قمر ،ثنااللہ ، حجت اللہ، شاہی نواب ،حاجی ممتاز حفیظ الرحمان اور امجد علی کو بھی جمعیت کے ٹکٹ مل گئے،

یر بالا سے گل نور شاہ ، عزیزالرحمان،احسان اللہ، دیر لوئر سے فرید اللہ ،عمران خان ، محمد نبی شاہ کتاب کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔

مزیدخبریں