مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ طے پانے کا امکان واضح ہو گیا تاہم اس ایڈجسٹمنٹ مین فردوس عاشق اعوان، فرخ حبیب، رانا نذیر اور نوریز شکور کا پتہ کٹتا دکھا دے رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق آئی پی پی نےمسلم لیگ نون کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کے لئے ابتدا میں قومی اسمبلی کی 13 اور صوبائی اسمبلی کی 22 سیٹوں کا مطالبہ کیا تھا لیکن مسلم لیگ نون کی جانب سے آئی پی پی کو قومی اسمبلی کی 7 اور صوبائی اسمبلی کی 11 سیٹیں دی جا رہی ہیں۔ ان نشستوں پر مسلم لیگ نون اپنے امیدوار کھڑے نہین کرے گی ار اپنے ورکروں کو استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی عملی مدد کرنے کے لئے بھی کئے گی۔ اس کے عوض استحکام پاکستان پارٹی باقی تمام ْومی اور صوبائی نشستوں پر مسلم لیگ نون کے امیدواروں کی حمایت کرے گی۔
میڈیا رہورٹوں کے مطابق مسلم لیگ نون جہانگیر ترین کو لودھراں کے بجائے این اے 149 ملتان سے سیٹ دینے پر آمادہ ہے جبکہ علیم خان کو این اے 117 اور عون چوہدری کو این اے 128 لاہور کی نشستیں دے دی جائیں گی۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق مسلم لیگ نون نعمان لنگڑیال کو ساہیوال، انجینئر گل اصغر کو خوشاب، عامر کیانی کو اسلام آباد اور غلام سرور خان کو پنڈی سے سپورٹ کرے گی۔ آئی پی پی کی فردوس عاشق اعوان، ہمایوں اختر، رانا نذیر، فیصل آباد سے فرخ حبیب اور ساہیوال سے نوریز شکور کو ایڈجسٹ نہیں کیا جائے گا۔