پی ٹی آئی کے ایک اور لیڈر کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

8 Jan, 2024 | 10:19 PM

سٹی42: لاہور ہائیکورٹ میں ایپلیٹ ٹریبیونل نے پی ٹی آئی جھنگ کے ضلعی صدر اور سابق ایم پی اے شہباز احمد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
جھنگ میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر سابق ایم پی اے شہباز احمد کے  کاغذاتِ نامزدگی منظور ہونے کے خلاف امیر عباس سیال نے الیکشن اپیلٹ ٹریبونل میں اعتراضات جمع کروائے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز احمد کے خلاف 2021 میںمقامی  پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایپلیٹ ٹریبیونل نے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

مزیدخبریں