پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ اور جامع انتخابات میں امریکیوں کی دلچسپی، ڈونلڈ بلوم بلاول بھٹو سے ملنے پہنچ گئے

8 Jan, 2024 | 10:01 PM

This browser does not support the video element.

عثمان خان: اسلام آباد میں متعین امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما فرحت اللہ بابر اور سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ بھی اس ملاقات میں چئیرمین بلاول بھٹو کے ساتھ موجود تھے۔  فرحت اللہ بابر نے اس ملاقات میں ہونے والی گفتگو کے نوٹس لئے۔

امریکی سفارتخانہ کے بیان کے مطابق اس ملاقات میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور  آزادانہ، منصفانہ اور جامع انتخابات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سفارتخانہ کے مطابق  ملاقات میں  پاک امریکا تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کی مضبوطی پر بھی بات چیت کی گئی۔ سفارتخانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں یو ایس پاکستان گرین الائنس فریم ورک کی ترقی پر بھی گفتگو ہوئی۔ 

مزیدخبریں