الیکشن ملتوی ہونے سے پاکستان کی معاشی بحالی کی سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں، احسن اقبال

8 Jan, 2024 | 09:24 PM

This browser does not support the video element.

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ الیکشن ملتوی ہونے سے پاکستان کی معاشی بحالی کی سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے حلقہ پی پی 54 کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹ کی اجراء کے لیے انٹرویوز کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ پارٹی لیڈر شپ اسی ہفتے پنجاب میں  ٹکٹ جاری کر دے گی۔ انتخابات ہر صورت  8 فروری کو منعقد ہونےچاہیے. پاکستان میں اگرانتخابات کا التوا ہوتا ہے تو اس کے نتیجے میں بے یقینی میں اضافہ ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار کم ازکم اگلے پانچ سال کے لیے ایک مستحکم حکومت چاہتے ہیں۔ سرمایہ کار چاہتے ہیں  ملک کی معاشی پالیسیوں میں  تسلسل ہو ۔ ہماری معاشی پالیسیوں کے تحت سرمایہ کاری ہوگی ملک میں استحکام ہوگا۔ اس وقت پاکستان کے  معاشی حالات کا تقاضا ہے کہ جلد از جلد انتخابات کے نتیجے میں ایک مستحکم اور مضبوط حکومت قائم ہو۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن وہ جماعت ہے جس کے پاس پلان ہے  ٹیم  ہے، جس کے پاس تجربہ بھی ہے۔ مسلم لیگ کے  پاس ماضی کی کارگردگی بھی ہے۔   بحرانوں سے نکلنے،مہنگائی بے روزگاری کو ختم کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کا  اقتصادی پروگرام پاکستان کو آگے لے جائے گا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو صاحب چاہتے ہیں کہ ان کا ہاتھ پکڑ کر اقتدار میں بٹھا دیا جائے ۔بلاول بھٹو کے بیانات کو  سنجیدہ نہیں لینا چاہیے ۔ بلاول  کے  والد محترم نے کہا ہے کہ وہ ابھی انڈر ٹریننگ ہے۔ بلاول وقت کے ساتھ میچور ہو نگے  انہیں اپنی ٹریننگ پر توجہ دینی چاہیے۔

مزیدخبریں