احمد منصور: ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں حوالدار محمد ظاہر شہید ہو گئے۔
پاکستان آرمی کے جوانوں نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا اور ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تھا تاہم اس کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجہ میں حوالدار محمد ظاہر ،عمر: 41 سال، ساکن ضلع مردان نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔