سیہون؛ انڈس ہائی وے پر ایمبولنس اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق

8 Jan, 2024 | 07:36 PM

This browser does not support the video element.

عبدالکریم جمالی: سیہون میں انڈس ہائی وے مانجھند کے قریب ایمبولنس اور ٹرک  میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 مسافر ہلاک ہوگئے۔ 

 انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثے کے دوران پیچھے سے  آنے والی کار بھی اہمبولنس سے جاٹکرائی، افسوسناک حودثے میں 3 مسافر ہلاک ہوگئے جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوئے۔

ایمبولنس لاڑکانہ سے ڈیلیوری کے بعد نوازئیدہ بچی اور ماں کو طبی امداد کےلیے کراچی لے جارہی تھی، تصادم کے نتیجے میں نوازئیذہ بچی  سمیت خاتون اور ایمبولنس ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ میں ایمبولنس مکمل تباہ ہوگئی۔

واقعہ کے بعد مقامی افراد ریسکو کےلئے پہنچ گئے، موٹروے پولیس اور ریسکو ٹیم بروقت موقع پر پہنچ نہ سکی۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو متعلقہ ہسپتال مانجھند منتقل کیا۔

مزیدخبریں