ایف آئی اے انٹرپول کی بڑی کارروائی، سنگین جرائم میں مطلوب  3 اشتہاری ملزمان گرفتار

8 Jan, 2024 | 06:47 PM

ویب ڈیسک: ایف آئی اے انٹرپول نے بڑی کارروائیوں کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب  3 اشتہاری ملزمان گرفتار کرلیے۔ 

 ترجمان ایف آئی اے کے مطابق قتل اور ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب  اشتہاری ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کیا گیا، اشتہاری ملزم کو یو اے ای سے  گرفتار کر کے ملتان ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا، گرفتار ملزمان میں محمد ناصر، جہانزیب اور ساجد علی شامل ہیں، ملزمان پنجاب اور کے پی پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزم محمد ناصر لودراں پولیس، ملزم جہانزیب رحیم یار خان پولیس کو ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھا،  جبکہ ملزم ساجد علی مردان پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

 ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کئے تھے۔ بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔ ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

واضح رہے کہ این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے، انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔

مزیدخبریں