ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق ایم این اے چوہدری اشرف کی اپیل مسترد،جاوید لغاری بھی نا اہل قرار

Lahore High Court Multan Bench, Election Apelet Tribunal Multan, Election apel, Nomination Papers rejected, City42, Election2024
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ملتان میں لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بنچ میں قائم الیکشن ٹربیونل میں آج 29 اپیلوں پر سماعت  ہو رہی ہے۔ ٹریبونل نے کئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف درخواستیں سماعت کے بعد مسترد کر دیں، کئی درخواستوں کی سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ملتان مین قائم  الیکشن اپیلٹ ٹربیونل میں کل 215 اپیلیں دائر کی گئیں۔ ٹریبونل تمام اپیلوں کا فیصلہ  پرسوں 10 جنوری تک سنائے گا۔

 ہائیکورٹ ملتان بینچ میں الیکشن ٹربیونل کے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ سماعت کر رہے ہیں 
این اے 142 ساہیوال سے سابق ایم این اے چوہدری محمد اشرف  کی اپیل خارج کر دی گئی۔  سابق ایم این اے چوہدری محمد اشرف کو الیکشن کے لئے اہل قرار دے دیا گیا ۔

 لیہ  این اے 181 سے عنبر نیازی کی اپیل کل تک ملتوی کردی گئی ۔

 این اے 141 سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے رانا آفتاب کی اپیل بھی کل تک ملتوی کر دی گئی۔وہاڑی کے این اے 156 پی پی 231 کے امیدوار خالد زبیر نثار کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ   کر لیا گیا۔ امیدوار کے تائید اور تجویز کندگان کے پیش نا ہونے پر آر او نے کاغزات نامزدگی مسترد کر دئیے تھے۔

  این اے 148 ملتان  سےجاوید اقبال لغاری کی اپیل خارج کردی گئی، ٹریبونل نے جاوید اقبال لغاری کو الیکشن لڑنے کے لئے نا اہل قرار  دے دیا۔ جاوید اقبال لغاری کا تجویز کنندہ متعلقہ حلقہ سے نہیں لیا گیا تھا۔
 خالد جاوید وڑائچ ، علی رضا دریشک ، حسنین دریشک ، شیر محمد مزاری اور محمد اعجاز بندیشہ کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ۔  الیکشن ٹربیونل میں دائر پر سماعت کا سلسلہ 10 جنوری تک جاری رہے گا۔