سٹی42: جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا جبکہ تین شہری زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم وکیل کے روپ میں جوڈیشل کمپلیکس میں اسلحہ لیکر داخل ہوا۔ قاتل نےسابقہ دشمنی کی بنا پر اینٹی ٹیررسٹ کورٹ کے باہر فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا جبکہ تین شہری زخمی ہوئے۔ پولیس اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ شرقی منتقل کردیا ۔
عدالت کے احاطہ میں فائرنگ کے واقعہ پر خیبرپختونخوا بار کونسل نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کل عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ بار کونسل کے ترجمان کے مطابق یہ واقعہ پولیس کی غلفت کے باعث واقعہ پیش آیا ۔ احتجاجاً وکلاء کل عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔