شکیب الحسن کا پولنگ سٹیشن پر شہری کو تھپڑ ، رکن پارلیمنٹ بنتے ہی روایتی سیاستدان بن گیا

8 Jan, 2024 | 05:20 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42: بنگلہ دیش  کے عام انتخابات میں ایک نشست پر کامیاب ہوتے ہی شکیب الحسن روایتی سیاست دان بن گیا۔  اس نے یہ کوالیفیکیشن ایک شہری کو تھپڑ مار  کر حاصل کی۔  شکیب الحسن کے تھپڑ مارنے پر بنگلہ دیش کے شہری سخت تنقید کر رہے ہیں اور اس کے کرکٹ کے مداح بھی مایوس ہوئے ہیں۔ شکیب الحسن کی شہری کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ 

بتایا جا رہا ہے کہ ایک نوجوان کو تھپڑ مارنے کا یہ واقعہ  شکیب   الحسن کے اتوار کے روز ہونے والےپارلیمانی انتخابات کے  دوران ایک پولنگ سسٹیشن پر  وزٹ کے دوران ہوا تھا۔

 پولنگ سٹیشن پر بنگالی آل راؤنڈر کے آنے پر ووٹر اس کو  دیکھنے  کیلئے جمع ہو گئے،لوگوں کے ہجوم نے شکیب کو گھیرے میں  لے لیا ،اسی دوران  شکیب کے مداحوں نے ان کے قریب  جانے کی کوشش کی، ایک مداح نے   شکیب کے کندھے کو چھو لیا جس پر اس نے پلٹ کر اس شخص کو تھپڑ  مار دیا۔ ناقدوں کا کہنا ہے کہ پبلک کے ساتھ ایسا تشدد اور نفرت پر بنی رویہ اختیار کر کے شکیب الحسن نےعوامی لیگ کی نئی حکومت میں وزیر بننے کے لئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔

 بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم کا کپتان شکیب الحسن اتوار کے روز بنگلہ دیش کے متنازعہ ترین الیکشن میں رکن پارلیمنٹ منتخب ہوا ہے۔اس نے موجودہ حکمران جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔اپوزیشن پارٹیوں نے اس الیکشن کا عمومی بائیکاٹ کیا اور ووٹ پڑنے کی شرح گزشتہ عام انتخابات سے آدھی رہ گئی تھی۔

مزیدخبریں