چوہدری پرویز الہٰی اور ان کی اہلیہ کی این اے 59 اور پی پی 23 سے اپیلیں مسترد

8 Jan, 2024 | 03:51 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک : سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور ان کی اہلیہ کی این اے 59 اور پی پی 23 سے اپیلیں مسترد کر دی گئیں۔

الیکشن ٹربیونل کے جج چودری عبدالعزیز نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کے بھی پی پی 23 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔الیکشن ٹربیونل نے کہا کہ دونوں پر اثاثہ جات چھپانے، اہلیہ کے غیر ملکی دورے ظاہر نہ کرنے کا اعتراض ثابت ہو گیا ہے، گوشواروں اور مختلف کمپنیز میں شیئرز ظاہر نہ کرنے کا اعتراض بھی درست ہے۔

جج چوہدری عبدالعزیز نے کہا کہ دونوں حلقوں کے لیے الگ الگ اخراجات کے بینک اکاؤنٹس بھی نہ کھولنے کا اعتراض درست ہے، ڈاکومنٹس میں ٹیکنیکل غلطیوں، اوتھ کمشنر سے تصدیق بھی نہ کرانے کا اعتراض درست ہے۔

مزیدخبریں