(شہزاد خان)شہرکےیوٹیلیٹی سٹورزکم آمدنی والےطبقےکو ریلیف دینےمیں ناکام، عوام مہنگائی سے پریشان ،یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹا،چینی،گھی مہنگے فروخت ہونے لگے۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر سستی پروٹین دالوں کے سٹاک ختم ہوئے پانچواں ہفتہ شروع ہوگیا، عوام روزمرہ کی اشیاء خریدنے سے قاصر،دال ماش ،دال مسور،دال مونگ،سفید چنے اکثر وبیشتر یوٹیلیٹی سٹورز پر ختم ہیں اور عوام پریشانی سے دوچار ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورزمیں اشیاء کی قیمتوں میں کچھ خاص فرق نہیں ، یوٹیلیٹی سٹورز میں 10 کلو آٹا 1420 اور بازار میں 1400 میں فروخت ہورہاہے۔ چینی 155روپے اور اوپن مارکیٹ میں 140 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
خریداروں کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹوروں پر گھی اور آئل کی قیمتیں بھی اوپن مارکیٹ سے زیادہ ہیں۔