کچے کے ڈاکوؤں کا مغوی ڈرائیورز پر بدترین تشدد، خوفناک ویڈیو وائرل

8 Jan, 2024 | 02:58 PM

شاہ زیب حسین: نگراں حکومت بھی کچے کے ڈاکوؤں کا کچھ نہ بگاڑ سکی،  گزشتہ روز کشمور سے اغوا کیے جانے والے ڈرائیورز کو پولیس ابھی تک بازیاب نہ کرا سکی۔

تفصیلات کے مطابق کشمور سے اغوا کیے جانے والے ڈرائیوروں میں سے دو کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیو بھی جاری کر دی گئی، مغوی ڈرائیور کو اغواء ہوئے 24 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر گیا۔
سیکریٹری گڈز ٹرانسپورٹ رانا طارق کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کشمور کے قریب ڈاکوئوں نے 6 ٹرکوں کے ٹائر برسٹ کر کے 9 افراد کو اغوا کیا. ٹرکوں اور ایک ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد وہیں چھوڑ دیا گیا۔ 
ڈاکوں کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں ڈاکوؤں کو ڈرائیوروں پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، مغویوں کے جسم پر تشدد کے مزید نشانات بھی واضح دیکھے جاسکتے ہیں۔ تشدد کے باعث مغوی درد سے کراہ رہے ہیں۔ 
 سیکریٹری گڈز ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ کچے کے ڈاکو مسلسل حکومتی رٹ کو چیلنج کرتے دکھائی دیتے ہیں، ہماری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ مغوی کو بازیاب کرایا جائے. آل کراچی گڈز ٹرانسپوٹرز ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں حملے اور ڈرائیوز کے حملے پر شدید ردعمل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ کراچی گڈز کرئیز ایسوسی ایشن صدر نور خان نیازی کا کہنا ہے کہ حکومت سے فوری طور پر ہمارے ڈرائیوز کو بازیاب کرانے کا مطالبہ کرتے ہیں، حکومت سے گڈز ٹرانسپوٹرز کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، موجودہ صورتحال میں مال بردار گاڑیاں مال کی ترسیل جاری نہیں رکھ سکتے ، سولہ سال سے حکومتوں سے اپیل ہی کرتے آئے ہیں، کشمور کے ڈاکووں پر ایکشن لیا جائے۔ 
کراچی گڈز کرئیرز ایسوسی ایشن نے منگل کو ہنگامی پریس کانفرس طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈز کے ساتھ مشاورت کے بعد مکمل کام بند کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں