تیل کی قیمتوں میں کمی

8 Jan, 2024 | 01:05 PM

Ansa Awais

اشرف خان : خام تیل کے درآمدی ممالک کے لئے اچھی خبر،سعودی عرب نے ایشیا کے لئے عرب لائٹ کروڈ کی قیمتوں میں 2 ڈالر فی بیرل تک کمی کردی ہے، عالمی مارکیٹ میں بھی امریکی خام تیل اور لندن برنٹ آئل بھی ایک ڈالر سے زائد کمی ہوگئی ۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کروڈ کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں بھی لاگت کم ہوگی ،امریکی خام تیل 1.10 ڈالر کمی سے 72.70 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا،لندن برنٹ آئل 1.05 ڈالر سستا ہوکر 77.70 ڈالر فی بیرل تک گرگیا،عالمی مارکیٹ می مہنگائی کے سبب خریداری میں کمی کا سامنا ہے،سعودی عرب کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں کمی سے امریکی اور لندن خام تیل کی قیمت بھی گر گئیں ۔رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے تیل کی فروخت کرنے والے ملک سعودی عرب نے قیمتوں میں کمی کردی  ہے،سعودی عرب نے ایشیا کے لئے عرب لائٹ کروڈ کی قیمتوں میں 2 ڈالر فی بیرل تک کمی کردی ہے ،ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کروڈ کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں بھی لاگت کم ہوگی ،خام تیل کی درآمدی لاگت کم ہونے سے درآمدی بل بھی کم ہوگا۔
 

مزیدخبریں