پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان کا اعلان کر دیا

8 Jan, 2024 | 12:42 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں نائب کپتان کے فرائض سر انجام دیں گے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 12 جنوری سے شروع ہو گی، آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی نیوزی لینڈ پہنچ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شاداب خان قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان تھے تاہم بابر اعظم کی جانب سے کپتانی سے دستبرداری کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا۔

مزیدخبریں