گیس لوڈ شیڈنگ،دکاندار روٹی 25 روپے،نان 40 روپے میں فروخت کرنے لگے

8 Jan, 2024 | 12:41 PM

Imran Fayyaz

سٹی 42:سرکاری نرخ نامہ نظر انداز ،نان بائی نان اورروٹی من مانی قیمتوں میں فروخت کرنےلگے۔
 شہریوں کا کہنا ہے کہ 25روپےوالانان40روپےمیں فروخت کیاجانےلگا جبکہ سادہ روٹی12کی بجائے25روپےمیں فروخت ہورہی،دو وقت کی روٹی کھاتے ہیں وہ بھی مہنگی ملتی ہے۔گیس نہ ہونے کے باعث مجبوراً تندور کا رخ کرنا پڑتا ہے،شہریوں  نےانتظامیہ سےسرکاری نرخ نامےپرعملدرآمدکرانیکامطالبہ کیا ہے۔

سوئی گیس پریشر کی کمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث شہری لکڑیوں کا استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

 واضح رہے کہ سردی کے دوران   گیس  لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کی عام شکایات رہتی ہیں، کھانا پکانا ضروری بھی ہے اور مجبوری بھی مگر مہنگائی نے کہیں کا نہیں چھوڑا،شہری گیس لوڈشیڈنگ کے باعث متبادل ایندھن  یا پھر بازار سے روٹی خریدنے پر پر مجبور ہیں  جبکہ دکاندار بھی لوگوں کی مجبوری کا فا ئدہ اٹھاتے ہیں اورمن مانی قیمتیں وصول کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  رواں سال لکڑی اور کوئلے کی قیمتیں گزشتہ سال کی نسبت کئی گنا بڑھ چکی ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہمیں مہنگے داموں لکڑی  اور کوئلہ خریدنا پڑ رہا ہے ،کیا کریں، کوئی بھی مہنگائی کو لگام دیتا نظر نہیں آرہا ۔

مزیدخبریں