ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شمسی توانائی سے سستی بجلی بنانے کے خواہشمند صارفین کیلئے خوشخبری

شمسی توانائی سے سستی بجلی بنانے کے خواہشمند صارفین کیلئے خوشخبری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)شمسی توانائی سے سستی بجلی بنانے کے خواہشمند صارفین کیلئے خوشخبری، سولر پینلز کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی ہونے سے سات سے پندرہ کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت تین سے چھ لاکھ روپے کم ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی سامنے آ ئی ہے،صارفین کیلئے سسٹم کی قیمتوں میں تین سے چھ لاکھ روپے تک کی کمی ہو گئی ، قیمتوں میں کمی کے بعد سات کلو واٹ کا سسٹم گیارہ کی بجائے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے میں لگے گا، جبکہ دس کلو واٹ کا سسٹم سترہ کی بجائے گیارہ لاکھ روپے میں لگوایا جا سکے گا ۔

 اسی طرح بارہ کلوواٹ کا سولر سسٹم 19 کی بجائے 14 لاکھ روپے میں لیا جا سکے گا ، جبکہ پندرہ کلو واٹ کا سولر سسٹم بیس کی بجائے ساڑھے پندرہ لاکھ روپے میں لگوایا جا سکے گا۔ مذکورہ قیمتوں پر صارفین کو ہائیبرڈ کی بجائے آن گرڈ سسٹم پر سسٹم فراہم کیا جائیگا، جبکہ ہائیبرڈ سسٹم کی تنصیب کروانے پر بیٹریوں کی اضافی قیمت ادا کرنا ہو گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت صارفین بجلی بنا رہے ہیں جس سے صارفین کو سالانہ اربوں روپے کا فائدہ ہو رہا ہے۔