وزیراعلیٰ محسن نقوی کا مناواں میں میو کینسرہسپتال جنوری میں مکمل کرنیکاحکم 

8 Jan, 2024 | 10:21 AM

Imran Fayyaz

(علی رامے)وزیراعلیٰ محسن نقوی کا  ایک  اور احسن اقدام،مناواں میں میوکینسرہسپتال کوجنوری میں مکمل کرنیکاحکم دیدیا۔
  وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ  مناواں کینسرہسپتال کوفعال کرنےکیلئے فی الفورضروری اقدامات کئےجائیں،کینسرہسپتال میں کیموتھراپی اورسرجری کی جائے گی۔

 محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب میں سرکاری سطح پر کینسر کا ایک بھی ہسپتال نہیں،سرکاری سطح پرکینسرکےعلاج کیلئےسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کیلئےکوشاں ہیں،
غریب اور مستحق مریضوں کا فری علاج ہو گا۔

 تفصیلات کے مطابق ہسپتال کےتمام انتظامی ومالی امورمکمل طورپر کنگ ایڈورڈمیڈیکل کالج یونیورسٹی کےسپرد کر دیے گئے ہیں۔میوہسپتال کےکینسروارڈکوبھی مناواں کینسر ہسپتال میں منتقل کرنے کی تجویز پر غور ہے۔
 واضح  رہے کہ سیدمحسن رضا نقوی نے  پنجاب کے وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھ کر ایک سال میں وہ کردکھایا جو  پنجاب کی تاریخ میں اب تک کوئی وزیر اعلیٰ نہ کرسکا۔

 ایک سال میں محسن اسپیڈ نے کیے گئے اعلانات پر عملدرآمد کے لیے دیگر وزرا علی کی طرح صرف کاغذی کاروائی پر نہیں رہے بلکہ چند نہیں صوبے میں کیے گئے اعلانات پر عملدرامد کے لیے سینکڑوں دورے کیے ، جس میں ہسپتال کی بہتری کے لیے بھی آئے روز متعدد دورے کیے اور لوگوں کو علاج معالجے کے حوالے سے سختی سے احکامات بھی دئیے۔جن میں ہسپتال کی بہتری کے لیے بھی آئے روز متعدد دورے کیے اور لوگوں کو علاج معالجے کے حوالے سے سختی سے احکامات بھی دئیے۔

مزیدخبریں