دھند کی بلا ایک ہفتے میں 260 پروازوں کو نگل گئی

8 Jan, 2024 | 03:42 AM

سٹی42: دھند کی بلا نے پاکستان میں ایک ہفتہ کے دوران 260 فلائٹس کو نگل لیا،  آج بھی پنجاب اور  خیبرپختونخواہ میں 35 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ دھند نے ائیرلائنز کا کاروبار عملاً غارت کر ڈالا ہے۔

دھند کے عذاب کے سبب صرف ایک ہفتہ کے دوران درجنوں پروازوں کو اصل منزل کی بجائے دوسرے ائیرپورٹس پر ڈائیورٹ کیا گیا جس کے نتیجہ میں مسافر تو  جیسے تیسے اپنی منازل پر پہنچ ہی گئے لیکن ائیرلائنز کے منافعے نقصان میں بدل گئے۔ 

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زرائع کے مطابق آج بھی جدہ  سے ملتان، دبئی، سیالکوٹ اور دبئی سےلاہور کی 4  پروازوں نے متبادل ائیرپورٹس پر لینڈنگ کی۔ پشاور  سے جدہ، ریاض، مسقط، بحرین، دوحہ، دبئی اور  ابوظبی کی 13 پروازیں منسوخ ہوئیں، دبئی سے سیالکوٹ کی پرواز  ای کے 618 کی تیسری بار لینڈ کیے بغیر دبئی واپسی ہوئی۔

ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئےسال کے  پہلے ہفتے میں پاکستان کی 260  پروازیں منسوخ ہوئیں  اور کئی پروازیں متاثر ہوئیں۔

پی آئی اے کی جدہ سے ملتان کے لیے  پرواز کو  لاہور  اتار دیا گیا، دبئی سیالکوٹ کی پرواز ای کے 618 لینڈ نہ کرسکی، واپس دبئی میں لینڈنگ کرنا پڑی۔

دبئی سے لاہور کی پی آئی اے کی پرواز  پی کے204 کی اسلام آباد میں لینڈنگ ہوئی، اسلام آباد دوحہ پی کے287، دبئی پی کے 233، مسقط پی کے 292 منسوخ ہوئی۔

اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز  پی کے 144، ابوظبی کے لیے پی کے 262 منسوخ ہوئی، اسلام آباد سے سکھر  پی کے 631  اور 632 کراچی پی ایف 123 منسوخ کی گئیں۔

سیالکوٹ  دبئی ای کے619، پشاور مسقط پی کے259 اور 260 منسوخ ہوئیں، پشاور ابوظبی پی کے217، 218، دوحہ پی کے 285  اور 286 منسوخ ہوئیں۔

لاہور سے کوالالمپور  پی کے 898  اور 899، دبئی کے لیے پی کے 235 منسوخ ہوئیں، ابوظبی سےلاہورکی پرواز ای وائی241،لاہور کوئٹہ پی کے 322 اور 323 منسوخ ہوئیں، لاہور سےکراچی ای آر 522  اور  523  ملتان سے شارجہ کے لیے پی کے293، 294 منسوخ ہوئیں، ملتان سے ریاض پی کے 765 اور  766 جدہ کے لیے پی کے 940 بھی منسوخ کی گئیں۔

مزیدخبریں