لاہور میں کئی امیدواروں کے کاغذات بحال، مسرت اور جمشید  چیمہ کا فیصلہ آج متوقع

8 Jan, 2024 | 03:20 AM

ملک اشرف:  لاہور میں الیکشن کمیشن کے مقرر کردی اپیلٹ ٹریبول نے اتوار کے روز کئی امیدواروں کے مسترد شدہ کاغذات نامزدگی بحال کر دیئے، کئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے ریٹرننگ افسروں کے فیصلے برقرار رکھے اور بعض اپیلوں پر فیصلے محفوظ کر لئے۔

اپیلٹ ٹریبونل نے این اے 122 اور   پی پی 156 لاہور سے مس نیلم ارشاد شیخ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے خلاف اپیلیں خارج کر دیں۔ الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسران کا مس نیلم ارشاد شیخ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ۔

پی پی 176 قصور سے محمد داور حیات کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل بھی خارج کر دی گئی،  الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا داور حیات کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ۔

جسٹس محمد طارق ندیم پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے اپیلوں پر سماعت کی ریٹرنگ افسران کی جانب سے ریکارڈ پیش کیا گیا، الیکشن کمیشن کے وکلاء نے اپیل کی مخالفت کی
حلقہ این اے 122  میں پی ٹی آئی کے جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل کی سماعت کے بعد ٹریبونل نے فیصلہ محفوظ کر لیا جو آج سنائے جانے کی توقع ہے۔ ٹریبونل نے مسرت جمشید  چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف بھی  فیصلہ محفوظ  کر لیا۔جسٹس احمد ندیم ارشد پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے اپیلوں کی سماعت کی۔

ریٹرنگ آفیسر حلقہ این اے 122 کی جانب سے ریکارڈ پیش کیا گیا۔ جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں۔

 حلقہ پی پی 162 میں ٹریبونل نے اپیل کی سماعت کے بعد  ملک منظر عباس کھوکھر کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔  ریٹرننگ افسر کا ملک منظر عباس کھوکھر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار پا گیا۔ الیکشن  اپیلیٹ ٹربیونل نے ملک منظر عباس کھوکھر کی الیکشن اپیل منظور کرلی۔ ملک منظر عباس کھوکھر نے واپڈا ٹاؤن ، جوہر ٹاؤن ، ستوکتلہ سمیت دیگر علاقوں سےالیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

پی پی 160 لاہور  سے محمد آصف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔  جسٹس محمد طارق ندیم پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے محمد آصف کی الیکشن اپیل منظور کرلی۔ 

پی پی 184لاہور سخاوت لیاقت کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ کالعدم قرار پا گیا۔  الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل نے سخاوت لیاقت کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔جسٹس محمد طارق ندیم پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے سخاوت لیاقت کی اپیل پر سماعت کی 

پی پی…
 این اے 112 سے محمد نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج ہو گئی۔ الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا محمد نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔
 پی پی 155 سے امتیاز محممود کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج کر دی گئی۔ الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا امتیاز محممود کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

مزیدخبریں