ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان  پاکستانیوں کے لئےحج  کی سہولیات کا نیا معاہدہ

Haj Kota, City42, Pakistan Saudi Arab Haj Facilitation agreement, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان  پاکستانیوں کے لئےحج  کی سہولیات کا نیا معاہدہ طے پا گیا۔  پاکستانیوں کو سعودی عرب میں حج بیت اللہ کے لئے سہولیات فراہم کرنے کے نئے معاہدہ پر سعودی عرب کے وزیر حج توفیق الربیعہ اور پاکستان کے وزیر مذہبی امور انیق احمد نے دستخط کیے۔

نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ پاکستانی عازمین حج کو  بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، منٰی میں پاکستانی حجاج کو بہتر جگہ دی جائے گی اور اس کے اخراجات بھی کم ہوں گے۔

انیق احمد نے بتایا کہ سعودی وزیرحج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے تعاون کا یقین دلایا۔  اس سال پاکستان نے حج ک کے لئے جانے  والے پاکستانیوں کے لئے سعودی عرب مین  20 دن قیام کا پیکیج لانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔  عازمین حج  20 یا 21 دن میں حج کرکے واپس آجائیں گے، اسپانسرز اسکیم میں قرعہ اندازی نہیں ہوگی، عازمین حج اگر مدینہ میں8 دن کی بجائے4 دن رہنا چاہیں تو ان کے اخراجات مزید 30 سے 35 ہزار روپےکم ہوجائیں گے۔

انیق احمد نے بتایا  کہ’ پاکستان سپانسر شپ سکیم کے تحت پاکستان کو الاٹ کئے گئے کوٹہ کی نسبت کم لوگوں نے حج کے سفر کے لئے درخواستین دیں تو پاکستان بچ جانے والا کوٹہ سعود ی عرب کو واپس کر دے گا‘۔ نگراں وزیر نے بتایا کہ ’گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی پاکستان کے لئے حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کا ہے۔پاکستان کو الاٹ کیا گیا بچ جانے والا 20 ہزار کا کوٹہ واپس  کیا جائے  گا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے حج کے سفر کے لئے تیار کئے گئے نئے پیکیج کے مطابق عازمین کو اب مدینہ منورہ میں چار سے آٹھ دن کی مدت کیلئے اپنی رہائش کا انتخاب کرنے کی سہولت ہوگی۔ 
ہر پاکستانی عازمِ حج کو خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ایک بیگ ملے گا جس میں پاکستانی پرچم، عازمِ حج کی شناخت کیلئے کیو آر کوڈ اور متعلقہ معلومات ہوں گی جبکہ خصوصی موبائل ایپ سےعازمین حج کیلئے تمام معلومات ان کے موبائل فونز پر بھی دستیاب ہوں گی۔
 نگراں وزیر برائے مذہبی اُمور انیق احمد حج انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے سنیچر کی رات سعودی عرب پہنچے تھے۔وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے سیکریٹری ڈاکٹر عطاالرحمن اورجوائنٹ سیکرٹری حج سجاد حیدر یلدرم بھی وزیر کے ہمراہ ہیں۔ وفاقی وزیر سعودی وزارت حج  کے زیر اہتمام جدہ میں بین الاقوامی حج کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔