ویمن فٹبال ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

8 Jan, 2023 | 09:32 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)پاکستان فٹ بال فیڈریشن چار ملکی ویمن فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

 ویمن فٹ بال ٹورنامنٹ سعودی عرب کے شہر دمام میں ہو گا،ماریہ خان ٹورنامنٹ میں پاکستان کی قیادت کریں گی،ملائکہ نور نائب کپتان ہوں گی۔ 

 اسٹرائیکرز میں عالیہ صدیق،انمول ہیرا، نادیہ خان ، نقیہہ علی ،صنوبر عبدالستار شامل،ذہمینہ ملک اور زویا ذیشان بھی اسٹرائیکرز میں شامل،مڈ فیلڈرز میں ماریہ خان ،آمنہ حنیف، انوشے عثمان، ماروی بیگ،رامین فرید اور سوہا ہیرانی شامل  ہیں۔

 اس کے علاوہ ڈیفندرزمیں ملائیکہ نور مشال اکرم بھٹی،نزالیہ صدیقی سحر زمان،صبیحہ شیردل سارہ خان اور صوفیہ قریشی ،گول کیپرز میں فاطمہ ناز،مافیا پروین نشااشرف اور رومیسیا خان شامل ہیں۔

 ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ میزبان سعودی عرب،کومورس، ماریشس کی ٹیمیں حصہ لیں گی ،ٹورنامنٹ کا آغاز 11 جنوری کو ہوگا۔

مزیدخبریں