انتظار ختم،وزیر تعلیم مراد راس نے تعلیمی اداروں سے متعلق اہم اعلان کر دیا  

8 Jan, 2023 | 08:47 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)سردیوں کی چھٹیاں ختم ،صبح سے پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے ۔

وزیر تعلیم مراد راس نے تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کل سکول کھلنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ،ان کاکہناہے کہ کل سے تمام ادارے میں تعلیمی سرگرمیاں معمول کی مطابق شروع کی جائیں گی۔

 قبل ازیں محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے لاہورسمیت پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے کی افواہوں کو مسترد کردیا تھا۔

 محکمہ سکولز کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں اضافہ نہیں ہوگا، افواہوں کومسترد کرتے ہوئے 9 جنوری سے سکول کھولنے کا اعلان کردیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق سرکاری و نجی سکولز کی چھٹیوں میں اضافہ نہیں ہوگا، پیر سے سکولز میں کلاسز کا دوبارہ آغاز ہوگا۔

مزیدخبریں